پرویز الٰہی اور ق لیگ کے کئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی
پرویز الٰہی اور ق لیگ کے کئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پرویز الٰہی نے لاہور کے زمان پارک میں ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔
پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھاکہ ان کا ایک نیا سفر شروع ہوا ہے۔