ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز کے 191  رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 18 ویں اوور میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں اسے 52 رنز سے شکست ہوئی۔

ملتان  میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  کے کپتان شاداب خان  نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز  کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز  نے   پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر  190 رنزبنائے ، ملتان سلطانز کے شان مسعود نے 3 ، رائیلی روسو 36،  ڈیوڈ ملر  52 ، اور محمد رضوان  50 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ 32 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔

ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کےرومان رئیس،وسیم جونیئر،شاداب خان اور ٹام کرن  نے  ایک ایک وکٹ لی۔

ٹاس جیتنے کے بعد کی گئی گفتگو میں  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کم سے کم اسکورپر آؤٹ کریں۔

خیال رہے کہ  پی ایس ایل8 میں ملتان سلطانز 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈکا یہ دوسرا میچ ہے ، کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 4 وکٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔