انسٹاگرام میں ٹیلی گرام چینلز جیسے فیچر کا اضافہ

میٹا نے ٹیلی گرام چینلز جیسا فیچر انسٹاگرام میں متعارف کرا دیا ہے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے انسٹاگرام کے لیے براڈ کاسٹ چینلز فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

مارک زکربرگ نے یہ اعلان انسٹاگرام پر ایک نئے براڈ کاسٹ چینل پر کیا۔

اس نئے فارمیٹ سے صارفین اپنے فالوورز کے ساتھ پیغامات اور اپ ڈیٹ ایک ہی جگہ شیئر کر سکیں گے۔

البتہ فالوورز ان چینلز پر کچھ پوسٹ نہیں کر سکیں گے البتہ پوسٹس پر ایموجی سے ری ایکشن ظاہر کر سکیں گے یا پولز پر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

مارک زکربرگ کے چینل کا نام میٹا چینل رکھا گیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں میسنجر اور فیس بک پر بھی یہ فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

اس وقت یہ فیچر انسٹاگرام میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

جن افراد کو یہ فیچر دستیاب ہے وہ انسٹاگرام ان باکس سے ایک چینل کو بنا سکتے ہیں، جبکہ بہت جلد چینل لنک کو پروفائل میں پن کرنا ممکن ہوگا۔

یہ ایسے صارفین کے لیے مددگار ٹول ثابت ہوگا جن کے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔