برطانیہ کی ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکرکورونا وائرس میں مبتلا

برطانیہ کی ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں  ایجنسی کے مطابق کوئین کنسورٹ کمیلا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے  اور وہ زکام کی علامات محسوس کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی تصدیق کے بعد کمیلا پارکر نے اپنی  آج کی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

کمیلا پارکر کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق بکنگھم پیلس کی جانب سے  جاری بیان میں بھی کی گئی ہے۔