پنجاب میں فلور ملز مالکان کا کل سے ہڑتال کا اعلان، دکانوں سے آٹا غائب
لاہور میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ہے اور فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بیشتر دکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں جب کہ 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے۔
پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا۔ سیکرٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ دوسری جانب کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ ایک کلو چکن کی قیمت 600 روپے سے بھی اوپر ہوگئی۔