پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو  آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر لاہور میں موجود وزیراعظم شہباز شریف سے ویڈیو لنک پر بات ہوئی، وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ویڈیو لنک ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کو اچھی خبر دیں گے اور آج ہی آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔