پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام صحافیوں کی تربیت کے لئے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں “موبائل جرنلزم”کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کے پہلے روز شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی وسیع تجربہ کی حامل نامور شخصیات نے شرکا کو موبائل جرنلزم کی اہمیت، زیر غور تکنیکی پہلو اور ضروری ہدایات سے روشناس کرایا۔

pic workshop

ان شخصیات میں وسیم عباسی، نسیم صدیقی اور نامور اینکر/تجزیہ نگار جاوید چوہدری شامل تھے۔ شرکا نے تربیتی ورکشاپ کو انتہائی سود مند قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات محترمہ مریم اورنگزیب، سیکریٹری اطلاعات محترمہ شاہیرہ شاہد اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا شکریہ ادا کیا۔

موبائل جرنلزم کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ جمعرات 9 فروری کو بھی جاری رہے گی جس میں ملک کے نامور صحافی رﺅف کلاسرہ سمیت شعبہ صحافت کی اہم شخصیات بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کریں گی۔