توشہ خانہ کیس: عمران خان نے ضمانتی مچلکے جمع کروادیے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان توشہ خانہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروادیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر عمران خان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان کے وکیل علی بخاری کی جانب سے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے ہیں۔

عدالت نےعمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے کل طلب کر رکھا ہے۔ سیشن عدالت کل توشہ خانہ کیس کی سماعت کرے گی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔