امریکا کو پاکستانی حکومت سے تعلقات بہتر بنانا چاہئیں: امریکی سینیٹر
امریکی سینیٹ کی امور خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر کوری بوکر نےکہا ہےکہ امریکا کو پاکستان حکومت سے تعلقات بہتر بنانا چاہئیں۔
نیوجرسی میں اے پی پیک کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کے بعد میڈیاسے گفتگو میں سینیٹر کوری بوکر نے امریکا میں پاکستانی پولیس افسر پر حملے کی مذمت بھی کی ہے۔
سینیٹر بوکر نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو پاکستان حکومت سے تعلقات بہتر بنانا چاہئیں۔
انہوں نےکہا کہ صرف دہشتگردی کےخلاف جنگ میں معاونت کافی نہیں، معیشت سمیت دیگرمعاملات میں بھی تعلقات آگے بڑھنے چاہئیں۔