امریکا نے پاک بھارت مذاکرات فریقین کے درمیان دوطرفہ معاملہ قراردے دیے
امریکا نے پاک بھارت مذاکرات فریقین کے درمیان دوطرفہ معاملہ قراردے دیے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے آ رہے ہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاہم ڈائیلاگ دونوں فریقوں کا آپس کا معاملہ ہے۔
پاکستان میں توانائی بحران سے متعلق سوال پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے میں آگاہ ہیں، توانائی بحران پر ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے۔