برطانیہ: پناہ کے متلاشی 200 بچے لاپتا ہونے کا اعتراف

برطانیہ کے وزیر داخلہ سائمن مرے نے پناہ کے متلاشی 200 بچوں کے لاپتا ہونے کا اعتراف کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سائمن مرے نے کہا کہ تمام بچے ہوم آفس کے زیرانتظام ہوٹلوں میں رکھے گئے تھے، لاپتا بچوں میں ایک لڑکی اور 16سال سے کم عمر 13 بچے شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہوم آفس کے وزیر سائمن مرے نے پیر کو ہاؤس آف لارڈز کو بچوں کے لاپتہ ہونے کا بتایا۔