امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے مزید خفیہ دستاویزات برآمد
امریکی صدر جو بائیڈن کی ڈیلاویئر کی رہائش گاہ سے مزید 6 خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کے وکیل نے بتایا کہ صدر کے گھرپر محکمہ انصاف کے عہدے داروں نے 12 گھنٹے تلاشی لی جس کے بعد مزید دستاویزات ملیں۔
بائیڈن کے وکیل کے مطابق تلاشی کے دوران ملنے والی 6 اشیا کی درجہ بندی بطور حساس مواد کی گئی جسے محکمہ انصاف کے حکام نے قبضے میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضبط کیے جانے والے کچھ نئےکاغذات بائیڈن کی سینیٹر شپ اورکچھ نائب صدر کے دور کے ہیں۔
دوسری جانب خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے اس صورت حال کو ایک ’معصومانہ غلطی‘ قرار دیا ہے۔ جو بائیڈن نے اس پر کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔
واضح رہے کہ پہلے بھی امریکی صدر کےگھراوردفتر سےحساس دستاویزات برآمد کی گئی تھیں جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔