سعودی عرب میں چار ملکی ویمن فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ماریشس کے ہاتھوں شکست
سعودی عرب میں جاری چار ملکی ویمن فٹبال ٹورنامنٹ میں ماریشس نے پاکستان کو ایک کےمقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے واحد گول کپتان ماریہ جمیلہ خان نے نویں منٹ میں کیا، میچ کے 79 ویں منٹ میں پاکستان نے پنالٹی پر گول کا موقع ضائع کیا۔
ماریشس نے چوتھے اور 64 ویں منٹ میں گول کیا، پاکستان کی گول کیپر نشا خان نے ایک پنالٹی کو بھی ناکام بنایا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان آخری میچ سعودی عرب کے خلاف کھیلے گا، اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان نے کوموروس کو شکست دی تھی۔