ڈبل روٹی، دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
لاہور میں ڈبل روٹی، دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بڑی ڈبل روٹی 20 روپے کے اضافے سے 200 روپے کی ہو گئی ہے جبکہ چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 90 سے بڑھ کر 130 روپے ہو گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کی قیمت بڑھانے کے ساتھ اس کا سائز بھی کم کر دیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق دہی 10 روپے کلو اضافے کے ساتھ 180 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ دودھ بھی 10 روپے کلو اضافے کے ساتھ 160 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔