دسمبر کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات

دسمبر کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں 2.36 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات 3.64 فی صد اور درآمدات 0.41 فی صد کم رہیں ،ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بیناد پر دسمبر میں ملکی برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں ،جبکہ درآمدات 5 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں سالانہ بیناد پر تجارتی خسارے میں 40.68 فی صد کمی آئی ،سالانہ بیناد پر ماہ دسمبر کے دوران درآمدات31.91 فی صد اور برآمدات 16.64 فیصد کم ہوئیں۔

جولائی تا دسمبر تجارتی خسارے میں 32.63 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی، چھ ماہ کے دوران درآمدات 22.63 فی صد کمی کے ساتھ 31 ارب 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ برآمدات 5.79 فیصد کمی کے ساتھ 14 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں ۔