پاکستان: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 اموات

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 مریضوں میں وائرس کی  تصدیق ہوئی جس سے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کی نئی قسم کے 5کیسز سامنے  آئے ہیں۔  قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ قسم چین میں تیزی سے پھیلنے والا بی ایف سیون نہیں، ایکس بی بی ہے۔