دانیہ کی والدہ جتنی زبان میڈیا کے سامنے چلاتی ہیں اُتنی ہی چپ عدالت میں ہوتی ہیں: بشریٰ

عامر  لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر مرحوم رکن اسمبلی کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ روز قبل عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ بی بی نے کہا تھا کہ ’میری بیٹی بیوہ ہے اور حق دار ہے، ہم شروع سے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے پوسٹ مارٹم کروائیں، بشریٰ کیوں روک رہی ہے؟ ہم عامر کے مرنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں اور یہ لوگ ہم پر کیس کر رہے ہیں؟‘

سلمیٰ بی بی نے مزید کہا کہ ’عامر کے بیٹے نے غسل کے وقت ان کے جسم پر نشان دیکھ لیے تھے اس لیے وہ بھاگ گیا کیونکہ اسے پتا چل گیا تھا میرے باپ کا قتل ہوا ہے اور میری ماں اس قتل کو چھپا رہی ہے‘۔ اب ان الزامات اور دعووں سے متعلق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ اقبال نے کہا کہ ‘دانیہ اور ان کی والدہ نے پہلے عامر کی عزت کو تار تار کیا، انہیں رُسوا کیا اور اب یہ دونوں ہمارے پیچھے پڑ گئی ہیں’۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے کہا ‘میں سب سن رہی ہوں، دانیہ کی والدہ کے دل میں جو آرہا ہے وہ فرما رہی ہیں، پہلی بات یہ کہ جنہوں نے عامر کی عزت کا خیال نہیں کیا، انہیں عزت کا مطلب نہیں پتہ، وہ ہماری عزت کا کیا سوچیں گی، ظاہر ہے انہیں اپنی بیٹی کو تو بچانا ہی ہے،کچھ تو کہیں گی ہی’۔

بشریٰ کا کہنا تھا کہ ‘یہ جتنی کہانیاں بنا رہی ہیں، وہ یہاں تو چل جائیں گی لیکن عدالت میں نہیں چلتیں، جتنی زبان ان کی میڈیا کے سامنے چلتی ہے، کمرہ عدالت میں وہ اتنی ہی چُپ ہوتی ہیںکیونکہ ان کے پاس دینے کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے’۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ‘یہ عامر کے انتقال سے لے کر اب تک یہ ہی کہہ رہی ہیں کہ ہمارے پاس آڈیوز ویڈیوز ہیں لیکن کچھ بھی سامنے نہیں آسکا، ان الزامات کو عدالت میں ثابت کریں، اس قسم کے جھوٹے الزامات نہ لگائیں’۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کہانی پیسے سے شروع ہوکر پیسے پر ختم ہوتی ہے، ہمارا معاملہ پیسہ نہیں ہے، جو کچھ والدین کا ہوتا ہے، وہ بچوں کا ہی ہوتا ہے، میرے بچے اپنے باپ کے وقار اور عزت کے لیے لڑ  رہے ہیں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *