’میرا ٹائم بھی اب آنیوالا ہے‘ حارث کے نکاح پر شاداب بھی شادی کیلئے پرجوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نکاح پر انہیں ہنستا مسکراتا دیکھ شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے۔

گزشتہ روز فاسٹ بولر حارث رؤف روز اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی، حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔ فاسٹ بولر کو ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب انہیں قومی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کی جانب سے بھی دلچسپ انداز میں مبارکباد دی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر حارث کے نکاح کی ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب نے لکھا کہ ’ اتنا چکمنا اور اتنی خوشی، لگتا ہے میرا ٹائم بھی اب آنے والا ہے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *