چلی نے فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا
جنوبی امریکا کے ملک چلی کے صدر گیبریئل بورک نے کہا ہے کہ چلی فلسطینی علاقے میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سینٹیاگو میں ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے گیبریئل بورک نے کہا کہ یہ بات کرتے ہوئے میں ایک خطرہ مول رہا ہوں کہ ہم فلسطین میں اپنے نمائندہ آفس کے بعد اب باقاعدہ سفارتخانہ کھولنے جا رہے ہیں۔
گیبریئل بورک نے سفارتخانہ کھولنے کیلئے مقام یا تاریخ کے حوالے سے تو کچھ نہیں کہا تاہم اس اعلان کے بعد چلی اینڈیئن ممالک میں پہلا ملک بن جائے گا جو اسرائیل کی جانب سے تکراری قرار دیے جانے والے فلسطینی علاقوں میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی کے وزیر خارجہ انٹونیا اریجولا نے فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کے منصوبے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال سفارتخانہ کھولنے کیلئے کسی ٹائم لائن کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم چلی اسرائیل اور فلسطین دونوں کو لیجٹمیٹ ملک تسلیم کرتا ہے۔ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے چلی کے صدر گیبریئل بورک اس سے قبل بھی فلسطینیوں کے الگ اور خودمختار ریاست کے مطالبے کی کھلی حمایت کر چکے ہیں۔