ثانیہ مرزا بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ
کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ کا نام ثانیہ مرزا ہے۔ لیکن اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ہیں تو ایسا نہیں ہے بلکہ بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرزا پور سے ہے۔
ثانیہ مرزا نے بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کا اعزاز نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا۔ ٹی وی مکینک کی بیٹی ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہے۔
ہندی مسلم اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہندی مسلم طالبعلموں میں جذبہ ہو تو وہ بھی بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ ثانیہ مرزا 27 دسمبر کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کو باقاعدہ طور پر جوائن کریں گی۔ ثانیہ کے والد شاہد علی کا کہنا ہے کہ ثانیہ شروع سے ہی بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اونی چھترویدی کو اپنا رول ماڈل سمجھتی تھی اور اس کی طرح بننا چاہتی تھی، ثانیہ بھارت کی دوسری خاتون فائٹر پائلٹ ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔