پرویز الٰہی کا الیکشن میں پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی کی 15نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)  سے اگلے الیکشن میں قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے درمیان اگلے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ اب تک نہیں ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد پرویز الٰہی کے مطالبات لے کر عمران خان پاس جائے گا، عمران خان سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی وفد آج دوبارہ پرویز الٰہی سے ملاقات کرے گا۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملات طے کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے وفد کی وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات ہوئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ملاقات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں بات چیت کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا ، حلقوں کی فہرست پر بات چیت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *