شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق کپتان اور ماضی کے عظیم کھلاڑی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ شاہین شاہ کا نکاح ہورہا ہے، دونوں کی منگنی دو سال پہلے ہوئی تھی۔
شاہین شاہ کی ہونے والی دلہن اس وقت زیر تعلیم ہیں ، یہ شادی پاکستان میں سب سے مقبول شادی قرار دی جا رہی ہے، شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کے پرستاروں کو اس شادی کا شدت سے انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شاہین آفریدی 3 فروری 2023کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا ء آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء کا نکاح ہو رہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی، شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی اس سے چند ماہ قبل ہوگی۔