ساتھیوں سے کہا تھا ٹیسٹ میں صرف چوکے چھکے نہیں، تفریح بھی ضروری ہے: اسٹوکس

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیسٹ انجوائے کیا، ساتھیوں سے کہا تھا ٹیسٹ کرکٹ میں صرف چوکے چھکے ہی نہیں بلکہ تفریح بھی ضرروی ہے۔ بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ  ہم سب کو معلوم ہے کہ جو کیا ہے وہ کافی اسپیشل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کارنامے پر پوری ٹیم کو فخر ہے، برصغیر میں کھیلنے کی حکمت عملی کے بارے میں یہاں سیکھنے کو ملا، اس سیریز میں جو حکمت عملی اپنائی اس نے فائدہ دیا،  کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہار کر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشنز میں ٹاس کا کردار کافی اہم ہوتا ہے، یہاں چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا اچھا تجربہ رہا،  اس فتح میں اسکواڈ کے ہر ممبر نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
کم عمر کھلاڑی ریحان احمد کے حوالے سے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ریحان  ڈیبیو پر توقعات کے پریشر سے آزاد تھا، اس نےڈیبیو پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیاہے۔
بین کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں فلیٹ وکٹ تھی تو ساتھیوں کو کہا فلیٹ وکٹ کو انجوائے کریں، صرف چوکے چھکے ہی ضروری نہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں مگر تفریح بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ کا اسٹائل تبدیلی کرنے کے پروسس میں ہیں،سیریز میں ہمارے ہر کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *