کسی نے جنرل باجوہ کیخلاف بات کی تو سب سے پہلے بولوں گا، پرویز الہیٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ کسی نے جنرل باجوہ کیخلاف بات کی تو میں سب سے پہلے بولوں گا۔عمران خان نے مجھے ساتھ بٹھا کر باجوہ صاحب کے خلاف بات کرکے زیادتی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ عمران خان کے جنرل باجوہ کیخلاف بیان پر برس پڑے۔ان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ ہمارے اور پی ٹی آئی کے محسن ہیں۔ تحریک انصاف احسان فراموش نہ بنے۔ کسی نے جنرل باجوہ کیخلاف بات کی تو میں سب سے پہلے بولوں گا۔ پھر میری ساری جماعت بولے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو3ماہ پہلے بھی کہا تھا کہ باجوہ صاحب آپ کے بھی اور ہمارے بھی محسن ہیں۔میں اور مونس الہٰی نے کل بھی دن میں ملاقات میں کہا کہ باجوہ صاحب کے خلاف نہ بولیں۔عمران خان نے مجھے ساتھ بٹھا کر باجوہ صاحب کے خلاف بات کرکے زیادتی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی اوتار ہیں، کیا یہ سارے لوگ اوپر سے آ گئے ہیں۔ انہوں نے مذاق بنا لیا ہے، کیا کوئی انسان اتنا احسان فراموش ہو سکتا ہے، اپنی اوقات میں رہیں، کوئی بندہ نہیں بولے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ باجوہ صاحب کے احسان ہیں ۔باجوہ صاحب نے ان کو کہاں سے کہاں پہنچایا۔بیرون ملک سے فنڈز لانے باجوہ صاحب خود گئے۔باجوہ صاحب نے آئی ایم ایف سے بیلجئم میں بیٹھ کر بات کی۔باجوہ صاحب کنگ سلمان سے ملے ،قطر سے پیسے لے کر آئے۔