کابل میں غیر ملکیوں کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے تین دہشتگرد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکیوں کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کو مار دیا گیا۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہوٹل حملے میں دو غیرملکی زخمی ہوئے ہیں، کسی غیر ملکی کی ہلاکت نہیں ہوئی، دونوں زخمی غیرملکی ہوٹل کی بالکونی سے نیچے کودنے پر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق کابل کے علاقے شہرِنو میں حملہ آوروں نے ہوٹل کے نزدیک دھماکا کیا اور پھر ہوٹل میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی۔ حملے میں ہوٹل کی ایک منزل پر آگ بھی لگ گئی۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کچھ دیر فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں حملہ آوروں کو مار دیا گیا، ہوٹل میں چینی باشندے اور دیگر غیرملکی قیام کرتے ہیں۔