برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر

برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبر ڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 تک گر گیا جبکہ ویلزمیں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنوب مشرقی اور مشرقی انگلینڈ میں بھی برف باری نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے سبب حادثات ہوئے جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر  ہوئی۔اس کے علاوہ ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ ہوگئیں اور کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بند کردیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *