اسمبلیاں تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلافِ رائے ہے: اسد عمر
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلاف رائے موجود ہے۔ ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں فوری تحلیل کرنے کے حق میں ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ ابھی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی چاہئیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو سے تین مہینے کا وقت ملنا چاہیے۔
اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔