برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی، الرٹ جاری
برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برف باری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
برطانوی میڈیا نے بتایا کہ اگلے چند روز تک شدید سردی کی لہرجاری رہے گی اور برفباری کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا اور کہا ہے کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ مانچسٹر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد ٹرانسپورٹ سسٹم شدید متاثر ہوگیا ہے اور مانچسٹر ائیرپورٹ پر تمام فلائٹ منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق برف باری کے سبب رن ویز جزوی بندہیں جبکہ ڈبلن ائیرپورٹ پر بھی برفباری کے سبب فلائٹ آپریشن جزوی معطل ہے۔