پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 451 پوائنٹس کم ہوکر 41698 پر بند ہوا اور کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 953 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جب کہ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 42248 رہی۔
ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 41295 رہی اور بازار میں ایک ہفتے میں 89 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 20.65 ارب روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86 ارب روپے کم ہوکر 6640 ارب روپے ہے۔