فیفا ورلڈکپ: برازیل باہر، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ  میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت پر 0-0 سے برابر تھا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے 1-1 گول کیا جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ کروشیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم  ہے، آج دوسرا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اور کروشیا کا مقابلہ 14 دسمبر کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *