برطانوی اخبار ڈیلی میل نے غلط الزام عائد کرنے پر شہباز شریف سے معافی مانگ لی

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے غلط الزام عائد کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے غلط الزام عائد کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی برطانوی اخبار نے صحافی ڈیوڈ روز کی خبر بھی ویب سائٹ سے ہٹادی، معافی نامہ ویب سائٹ پر لگادیا اور کہا کہ غلطی ہوگئی، معاف کردیں۔
14 جولائی 2019  کی خبر میں شہباز شریف پر 2005 کے زلزلہ متاثرین کی امداد چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اخبار نے اپنی وضاحت میں لکھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف پر برطانوی شہریوں کا پیسہ یا ڈی ایف آئی ڈی گرانٹ میں خردبرد کا الزام کبھی نہیں لگایا، غلطی پر شہباز شریف سے معافی مانگتے ہیں۔ ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *