عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو الیکشن کی تیاری کرنےکی ہدایت کردی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کرنےکی ہدایت کردی۔ لاہور میں  عمران خان سے اٹک، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ اراکین اسمبلی سے گفتگو میں ملکی سیاسی صورت حال،سیاسی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کو وفاقی حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں، پرویز الہٰی نے یقین دہانی کرائی ہےکہ جب وہ کہیں گے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *