پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے ٹریننگ سیشن کا وقت تبدیل
ملتان ٹیسٹ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے ٹریننگ سیشن کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن صبح 10 بجے شروع ہونا تھا تاہم موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے ٹریننگ کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن اب 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہو گا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ملتان میں میچ تاخیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کا امکان ہے، ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو، اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں مزید خطرے مول لینے والا بننا پڑے گا، اب دیکھتے ہیں کہ ملتان ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے۔