بنگلادیش نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، دوسرا ون ڈے بھی ہراکر سیریز جیت لی
بنگلادیش نے بھارت کو مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی ٹیم کی اننگز کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا اور صرف 69 کے اسکور پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
ایسے میں محموداللہ اور مہدی حسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 217 رنزتک لے گئے پھر محمود اللہ 96 گیندوں پر 77 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اینڈ سے مہدی حسن نے شاندار بیٹنگ کو جاری رکھا اور کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرڈالی، ان کا ساتھ نصم احمد نے دیا۔
مہدی حسن نے 83 گیندوں پر ناقابل شکست 100 جبکہ نصم احمد نے 18 رنز کی اننگز کھیلی، یوں بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔