پنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کو پانچویں روز جیت کیلئے 263 رنز درکار
راولپنڈی: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالیے جبکہ میچ جیتے کیلیے مزید 263 رنز درکار ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز پر ڈکلئیر کردی، قومی ٹیم کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 6، کپتان بابراعظم 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اظہر علی انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں اولی روبنسن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پوری ٹیم 579 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، انگلش ٹیم کو 270 رنز کی برتری حاصل ہے۔ انگلش ٹیم کے اوپنر بین ڈکٹ صفر جبکہ اولی پوپ 15، جو روٹ 73، کپتان بین اسٹوکس صفر، ول جیکس 24، ہیری بروکس 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، نسیم شاہ اور محمد علی نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
چوتھے روز کے آغاز پر پاکستان نے 499 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 53، زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 6، جیک لیچ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔