اسمارٹ فون کو کتنے دن میں صاف کرنا ضروری ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اسمارٹ فونز کے ڈسپلے پر کسی ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوسکتے ہیں؟ اسمارٹ فونز کو دن بھر میں لوگ کئی بار چھوتے ہیں جس سے یہ جراثیم جسم میں منتقل ہوسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان ڈیوائسز کی صفائی ضروری ہے۔ ماہرین کے خیال میں روزانہ فون کو صاف کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے اور ایسا ممکن نہیں تو 3 دن میں کم از کم ایک بار ضرور اسے صاف کرلینا چاہیے۔ مگر صفائی کے لیے درست طریقہ کار پر عمل کرنا بھی ضروری ہے ورنہ ڈیوائس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *