جعفر ایکسپریس شہدا میں 18 کا تعلق آرمی، ایف سی سے ہے، دہشتگرد کسی کویرغمال بنا کر نہیں لےگئے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 26 افراد میں سے 18 کا تعلق آرمی اور ایف سی سے ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور مسافروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایاکہ فورسز کے آپریشن میں مجموعی طور پر 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے فائرنگ سے 26 افراد کو شہید کیا، فورسز نے 354 یرغمالی بازیاب کروائے، ان میں 37 زخمی ہیں، فورسز کے آپریشن کےدوران ایک بھی مغوی نہیں مارا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے 26 افراد میں سے 18 کا تعلق آرمی اور ایف سی سے ہے اور دہشت گرد کسی مسافرکویرغمال بنا کر اپنے ساتھ نہیں لےگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ یرغمال بنائے گئے مسافر اسی علاقے میں موجود تھے، یرغمال مسافر تین بڑے حصوں میں تھے، ایک گروپ کو11 مارچ کی رات کوانہوں نےچھوڑا تھا، دوسرا 12 مارچ کی صبح فوج اور ایف سی نے کارروائی کی تو ان کوبھاگنے کا موقع ملا، تیسرا گروپ 12 مارچ کی شام کوکلیئرنس آپریشن میں چھڑایاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جب دہشت گردوں نے مسافروں کوٹرین سے نکالا تو دہشت گردوں کے ایک چھوٹے گروپ کو وہاں چھوڑا اوربڑا گروپ چلا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *