اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کرائیں گے: قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کرائیں گے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا وفاق اور صوبوں کے الیکشن الگ الگ پہلے کبھی نہیں ہوئے، اب یہ تجربہ بھی کرکے دیکھتے ہیں، دو چار مہینے پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں تو کیا قیامت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو انگیج کرنے سے نہیں ہچکچائے، عمران خان شرائط کے بجائے مطالبات پیش کریں تو بات آگے بڑھے گی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا یہ کیسے ممکن ہو گا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گی تو سندھ پر بھی یہ فیصلہ مسلط کیا جائے گا، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *