بنگلادیش: سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری

ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے دوسری بارحسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ عدالت نے حسینہ واجد سمیت 11 افراد کے وارنٹ جاری کیے ہیں اور وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر جاری کیے گئے۔

خیال رہے کہ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں جب کہ اس سے پہلے بھی انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حسینہ واجدکے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *