فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو ختم کرنے کا وقت آچکا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردو ں کو ختم کرنے کا وقت آچکا ہے۔

کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بنائی گئی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھس بیٹھیے خاص طور پر خیبرپختونخوا میں موجود ہیں، دشمن مذموم مقاصد کے لیے گھات لگائے بیٹھا ہے، پاکستان سے باہر ایجنٹ بیٹھے ہیں، دوست نما دشمن باہر بیٹھے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا دوست نما دشمن پاکستان کے خلاف کمپین چلارہے ہیں، یہ بہت بڑا خطرہ ہے، اسلام آباد پر یلغار چڑھائی ہوئی، سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان اٹھایا گیا، ڈیجیٹل محاذ پرپاکستان کے خلاف زہراگلا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر حقائق کو مسخ کرکے پروپیگنڈا کیاجاتا ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے حملے میں ملوث دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا لیکن ہمارا قومی مفاد سپریم ہے، صوبوں کے ساتھ مل کرامن امان کی صورت حال کوبہتربنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *