نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری حکام شریک ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

گزشتہ روز ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، اسے کچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، سب کو اکٹھے ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تھی، اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی، ایکشن پلان کا مقصد پاکستان کے صنعتی منظر نامے کو نئے سرے سے بحال کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *