پی ٹی آئی کمیٹی کی 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش
لاہور: تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر اپنی سفارشات تیار کرلیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید، حماد اظہر اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق ارکان نے رائے دی کہ سیاسی کارڈز کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کو مد نظر رکھا جائے، اسمبلیوں کی تحلیل تب کی جائے جب وفاق اوردیگرصوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھ سکے، اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ٹیندرز ہوچکے ہیں اور متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ کمیٹی کی سفارشات پرپارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعدتاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔