ورلڈکپ سے دستبرداری کے بعد بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو خط

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عدم شرکت سے متعلق  ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو  خط لکھ دیا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی آئی) کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کی کلیئرنس نہیں دی لہٰذا ہمیں افسوس ہے  کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گی۔

خط میں بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، ہماری نیک خواہشات منتظمین کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 23 نومبر سے لاہور میں شروع ہورہا ہے لیکن بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *