موجودہ حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی بار اضافہ

اسلام آباد: موجودہ حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی باراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق تجارت معطل ہونےکے باوجود بھارت سےدرآمدات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں اور رواں مالی سال اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے بھارت سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اکتوبر2024 میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا اور اکتوبر 2024 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 3کروڑ 58 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ  اکتوبر2023 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اس سے قبل ستمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے درآمدات میں 45 فیصد اور اگست میں بھارت سے درآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

واضح رہےکہ  پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے  پر اگست 2019 میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی مگر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےبعد میں بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی اور دونوں ممالک نے زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کی اجازت بھی دے رکھی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *