آئی سی سی کے نئے چیئرمین کیلئے بھارت کے جے شاہ مضبوط امیدوار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )  کے نئے چیئرمین کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈکے سیکریٹری جےشاہ مضبوط امیدوار ہیں۔

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نومبر میں مدت ختم ہونے پر دستبردار ہوجائیں گے جس کے بعد نئے چیئرمین کے لیے جے شاہ کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شاہ کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی حمایت حاصل ہے۔

آئی سی سی چیئرمین الیکشن کیلئے موجودہ ڈائریکٹر نامزدگیاں 27 اگست تک جمع کراسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار ماضی میں آئی سی سی چیف رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *