چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ کے قبل ازوقت  استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیرٹوانہ نے جمعہ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کو خودکو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی لیکن 2 دن انتظار کے بعد امجدزبیر نے تحریری طور  پر وزیراعظم کو  اپنا استعفی بھجوادیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ استعفیٰ دینے سے قبل امجد زبیر  نے 2 سے زائد کابینہ ممبران سے مشورہ بھی کیا اور کابینہ ممبران نے بھی امجد زبیر کو استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایف بی آر کے سینئر افسران بھی امجد زبیر ٹوانہ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے تھے، اس وقت ایف بی آر میں 21 سے زیادہ افسران امجد زبیر ٹوانہ سے سینئر ہیں۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ کو پی ڈی ایم حکومت میں اس وقت کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تعینات کیا تھا اور وہ موجودہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *