لنکڈ ان میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے سی وی ایڈٹ کرنا ممکن

لنکڈ ان وہ سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے جسے بیشتر افراد ملازمتوں کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے زیر ملکیت سوشل میڈیا نیٹ ورک میں 2023 میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ٹولز ملازمت تلاش کرنے والوں کے لیے متعارف کرائے گئے تھے۔

اب کمپنی نے پریمیئم صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی سی وی ایڈٹ کر سکیں گے اور کور لیٹرز تیار کراسکیں گے جبکہ ملازمت کی تلاش بھی آسان ہو جائے گی۔

اس ٹول کا مقصد صارفین کی مدد کرنا ہے اور ان کے لیے جاب سرچ فیچر کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے

ویسے تو اب بھی لنکڈ ان میں ایسا ممکن ہے مگر مخصوص کی ورڈز کے ذریعے ملازمت کی تلاش کافی مشکل ثابت ہوتی ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی اس عمل کو آسان بنائے گی۔

جب آپ اپنی دلچسپی کی ملازمت کو تلاش کرلیں گے تو لنکڈ ان میں موجود اے آئی اسسٹنٹ کوالیفکیشنز کو مدنظر رکھ کر فیڈ بیک فراہم کرے گا اور ایپلیکیشن کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا۔

آپ اپنی موجودہ سی ای کی کاپی اپ لوڈ کرسکتے ہیں، جس کے بعد لنکڈ ان کا اے آئی ٹول جاب ڈسکرپشن کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ٹپس فراہم کرے گا۔

اسی طرح ملازمت کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اے آئی ٹول کور لیٹر بھی تیار کر دے گا۔

کمپنی کے مطابق سی وی یا کور لیٹر روبوٹیک محسوس نہیں ہوں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ نئے ٹولز صارفین کو آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور یہ تمام مسائل کا حل نہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ابھی اے آئی ٹیکنالوجی پر ابتدائی کام کیا جا رہا ہے تاکہ ملازمتوں کی درخواستوں کا عمل مکمل طور پر آٹومیٹڈ ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *