اظہر علی کی عید پر فلسطین سے اظہار یکجہتی، بابر نے والدین کیساتھ تصاویر شیئر کیں
قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹرز کی جانب سے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے عید کے موقع پر فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بیٹوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اظہر علی اور انکے بیٹوں نے گلے میں فلسطینی جھنڈے کے مفلر پہن رکھے ہیں۔
قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے والدین اور فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کیں اور عید کی مبارکباد دی۔
شاداب خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ضروری تصاویر کے ساتھ عید مبارک، سب کیلئے اچھی صحت، خوشی اور کامیابی کی دعائیں۔
سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مسلم امہ کو عید مبارک۔