سعودیہ، امارات اور افغانستان سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
طویل عرصے بعد امریکا، کینڈا اور برطانیہ سمیت یورپ میں تمام مکاتب فکر 10 اپریل کو عید منا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھی آج پاکستان کے ساتھ عید منائی جا رہی ہے۔
ادھربھارت اور بنگلا دیش میں چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے بھارت اور بنگلا دیش میں عید جمعرات کو ہو گی۔