سندھ میں وزیراعلیٰ کے امیدوار مراد علی شاہ، اسپیکر اویس شاہ ہونگے: بلاول کا اعلان
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس سے انہوں نے خطاب کیا۔
انہوں نے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
بلاول نے کہا کہ سندھ میں وزیراعلیٰ کے امیدوارمراد علی شاہ ہونگے، اس کے علاوہ اسپیکرسندھ اسمبلی کے امیدوار اویس شاہ اور اقلیتی رکن انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرکے امیدوارہونگے۔
خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کو اکثریت حاصل ہے اور یہاں بغیر کسی اتحاد کے بآسانی حکومت بنائی جائے گی۔